قصور :مہنگائی کا جن بے قابو،10کلو آٹے کا تھیلہ 1500روپے میں فروخت


قصور(نمائندہ نوائے وقت)ملک بھر کی طرح قصور میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو،آٹا،چینی،دالیں،سبزیاں،دودھ،دہی،برائلر گوشت،مٹن،بیف اور انڈے عام شہریوں کی دسترس سے باہر،شہری فاقوں پر آگئے۔سول سوسائٹی کا ڈپٹی کمشنر قصور اور حکومت پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ملک بھر کی طرح سے قصور میں بھی مہنگائی کا جن بے قابو،نجی کمپنیوں کے آٹے کا دس کلو گرام کا تھیلہ 1350سے 1500روپے میں فروخت کیا جارہا ہے اسی طرح سے چینی کے بھی من مانے دام وصول کیے جارہے ہیں مارکیٹ میں چینی 140سے 150روپے کلوگرام تک فروخت کی جارہی ہے ااور دالوں کے ریٹس کسی سے کم نہیں رہے دال معاش 450سے 500تک فی کلو فروخت کی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...