شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) انٹرنیشنل یونیوسٹی کی ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مینجمنٹ سائنسز ڈاکٹر صائمہ بتول نے کہا ہے کہ نور انٹرنیشنل یونیورسٹی تعلیمی شعبے میں ایک منفر د اور اعلی نام رکھتی ہے جس میں میڈیکل،الائیڈ ہیلتھ سائنسز،مینجمنٹ سائنسز کے شعبوں میں ڈگریاں آفرکی جا رہی ہیں نور انٹرنیشنل یونیورسٹی کو نورفاطمہ فاونڈیشن اور فاطمہ میموریل ہسپتال کا حصہ ہونے کی وجہ سے میڈیکل کے شعبے میں ایک خاص اہمیت حاصل ہے نور انٹرنیشنل یونیورسٹی میں ریسرچ کے شعبے میں خاص توجہ دی جارہی ہے بطور ہیڈ آف ڈیپارٹمنٹ مینجمنٹ سائنسزمیری ذاتی یہ کوشش ہوتی ہے کہ ہر طالبعلم پوسٹ گریجویٹ لیول پر ضرور ریسرچ پیپر پبلش کرے۔