یورپ کیلئے پروازوں میں اہم پیش رفت پی آئی اے ریموٹ آڈٹ میں کلیئر


لاہور( نیٹ نیوز + این این آئی ) یورپ کیلئے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز (پی آئی اے) کی پروازوں کی بحالی میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ یورپین یونین ایوی ایشن سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کو ریموٹ آڈٹ میں کلیئر کردیا۔ ائیر لائن ذرائع نے بتایا پی آئی اے کا ایاسا نے آن لائن آڈٹ چند ماہ قبل کیا تھا، اب یورپی ایجنسی ستمبر میں پی آئی اے اور پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کا فزیکل آڈٹ کرنے پاکستان آئے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے فائنل آڈٹ میں کامیابی کے بعد ہی پی آئی اے کی یورپ کیلئے پروازیں بحال ہو سکیں گی۔ پی آئی اے کے ذرائع کے مطابق یورپ میں پی آئی اے کی پروازیں بحال کرنے کے حوالے سے اسے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔ حکام نے بتایا یورپ میں پروازوں کی بحالی سے پی آئی اے کو اربوں روپے کی آمدنی ہوگی۔خیال رہے کہ پی آئی اے پر جون 2020 سے یورپی ملکوں میں پروازوں پر پابندی عائد ہے۔
 پی آئی اے

ای پیپر دی نیشن