کراچی (نوائے وقت رپورٹ) اندرون سندھ میں بارش کے بعد بجلی کا بڑا بریک ڈا¶ن ہوا ہے جس کے بعد 20 فیڈرز ٹرپ کرنے سے مختلف شہروں میں بجلی غائب ہے۔ حیدر آباد، ٹنڈو آدم، مٹیاری، ہالہ اور سانگھڑ میں بجلی بند ہونے سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا ہے۔ حیدر آباد کے علاقے لطیف آباد اور قاسم آباد سمیت مختلف علاقے تاریکی میں ڈوب گئے ہیں۔ گاڑی کھاتہ،سرفراز کالونی مارکیٹ، صدر، بوہری بازار میں بھی بجلی غائب ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ حیسکو کے شکایتی مراکز پر کوئی فون نہیں اٹھا رہا، حیسکو حکام کا کہنا ہے کہ فنی خرابی دور ہونے پر بجلی بحال کر دی جائے گی۔ خیال رہے کہ حیدر آباد، مٹیاری، ہالہ، نیو سعید آباد اور ٹنڈو محمد خان، شہداد پور، ٹنڈو آدم اور گردونواح میں تیز ہوا کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی ہے۔ نوشہر و فیروز اور پڈعیدن میں بھی بادل جم کے برسے۔ بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے جب کہ ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔
سندھ بریک ڈا¶ن
اندرون سندھ ، بجلی کا بڑا بریک ڈاو¿ن ، کئی شہر تاریکی میں ڈوب گئے
Jul 24, 2023