اٹک (نامہ نگار ) پی ڈی ایم کی حکومت مہنگا ئی پر قابو پانے میں مکمل طور پر ناکام ، امپو رٹڈ حکومت نے مہنگا ئی کا ریکا رڈ بنا کر عوام کی کمر تو ڑ کر رکھ دی ہے اوپر سے بجلی کے بھاری بلو ں نے عوام سے ان کے جینے کا حق بھی چھین لیا ، اس مہنگا ئی کے دور میں دو وقت کی ر وٹی کھانا مشکل ہے جبکہ بجلی کے بلوں میں ظالما نہ ٹیکس سے غریب عوام خو دکشی کرنے پر مجبو ر ہو گئی ہے ، ان خیا لات کا اظہار نا ئب صدر پا کستا ن پیپلز پا رٹی راولپنڈی ڈویژن و سا بق امیدوا ر صو با ئی اسمبلی سردا ر نا صر خان بنگو نے میڈیا سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا ، انہو ں نے کہا کہ اس مہنگا ئی کے دور میں عوام کے لیے بجلی کے بلو ں پر لگا ئے گئے بھاری ٹیکسز کی ادائیگی بہت مشکل ہے ، ایک مزدو ر صبح سے شام تک مزدو ری کر تا ہے تاکہ اپنے بچوں کا پیٹ پال سکے تاہم بجلی کے بلوں میں ظالما نہ ٹیکسز کے با عث وہ اپنے بچو ں کو پیٹ بھر کر رو ٹی بھی نہیں کھلا سکتا ، اس کے علاوہ دیگر ضرورت کی اشیا ءاس قدر مہنگائی تک پہنچ چکی ہیں کہ غریب کی پہنچ سے بہت دو ر ہیں۔