مری(نامہ نگار خصوصی)تحریک تحفظ شہر خاموشاں کے مرکزی کوآرڈنیٹر جمیل ہاشمی نے صفائی مہم کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کاآغاز کردیا ہے جس میں مرکزی قبرستان مری شہر میں حفاظتی باڑ لگانے کے لئے فنڈ ریزنگ اور دیگر اقدامات کو حتمی شکل دینے کیلئے عمائدین شہر اوررضاکاروں کا جو تحریک کے پہلے دن سے شانہ بشانہ اس کار خیرمیں ان کے ساتھ متحرک رہے ان عمائدین پر مشتمل ایک کور کمیٹی تشکیل دینے کااعلان کیا،جمیل ہاشمی نے نو منتخب کور کمیٹی کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ شہر خاموشاں کے تحفظ اور حرمت کےلئے ایک موثر تحریک شروع کی گئی اس منفرد تحریک کو دائمے سخنے سپورٹ کرنے والے خوش نصیبوں کے نام تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھے جائیں گے، مقامی میڈیا جس طرح پہلے دن سے اس تحریک کو کوریج دے رہا ہے یہ سب صحافی اللہ کے مقربین بندوں میں شمار ہونگے اور شہر خاموشاں کے مکینوں کی لاتعداد دعائیں ان کو ملے گیںیہ خدمت ہر کسی کے مقدر میں نہیں اللہ پاک اپنے نیک بندوں سے جن کی قبولیت ہوتی ہے سے ےہ کام لے رہا ہے ۔
تحریک تحفظ شہر خاموشاںنے صفائی مہم کی کامیابی کے بعد اگلے مرحلے کاآغاز
Jul 24, 2023