سیدنا عمرفاروق کادور حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ہے،مولانا احسان اللہ چکیالوی 


کلرسیداں (نامہ نگار) جےیوآئی تحصیل کلرسیداں کے امیر وجامعہ علوم الاسلامیہ ڈیرہ چوہدری حیات علی چکیالہ کلرسیداں کے مہتمم مولانا احسان اللہ چکیالوی نے کہا ھے کہ ہجری سال کی ابتدا سیدنا عمر فاروق اور نواسہ رسول سیدنا حسین کی شہادت سے شروع ہوتی ھے انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ سیدنا عمرفاروق کادور حکمرانوں کے لیے مشعل راہ ھے اسلامی فتوحات ہوں یا نظام مملکت کے اداروں کا قیام اور قوانین ہوں دورفاروقی اپنی مثال آپ ھے آج بھی بہت سے یورپین ممالک میں سیدنا عمر کے بنائے قوانین رائج ھیں اشاعت اسلام کے لیے سیدنا فاروق اعظم کی خدمات ناقابل فراموش ھیں نواسہ رسول سیدنا حسین ابن علی کی قربانی امت مسلمہ کے لیے ظلم کے خلاف جدو جہد کا استعارہ ومثال ھے واقعہ کربلا حق وباطل کے درمیان تمیز کانام ہے، نواسہ رسول نے جان دے کر بھی باطل کے سامنے سرنہیں جھکایا انھوں نے کہا کہ تحصیل کلرسیداں میں تمام مکاتب فکر کے لوگ ایک دوسرے کے لیے اچھے اور پرامن رحجان رکھتے ھیں محرم الحرام میں انتظامیہ اور تمام مکاتب فکر کے جید علماءکرام امن وامان کے قیام میں مثالی کردار اداکرتے ھیں۔

ای پیپر دی نیشن