لاہور( کامرس رپورٹر)حکومت ائیر کارگوایجنٹس اور انشورنس کمپنی کے قوانین آسان بنائے ،گرتی ہوئی ایکسپورٹ کے پیش نظر پریمئر چارجز میں کمی اور ڈیپ کے پروگرام کو مکمل شفاف بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان فریٹ فارورڈرز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین وایئر کارگو ایجنٹ ایسوسی ایشن عبوری کمیٹی کے کوارڈی نیٹر رانا طارق محمو،شجاعت علی،محمد الیاس چودھری ،عرفان یونس،حسن محمود،سیف اللہ خان،عامرمنیر،اصغر ملک،سعید اللہ خان،جعفر حسین اور دیگر نے یونائٹڈ انشورنس کمپنی کے زیر اہتمام آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر یونائیٹڈانشورنس کمپنی کے ڈپٹی مینیجنگ ڈائریکٹر شکیل احمد،وقاص ریاض اورمحمد کاشف کی جانب سے شرکاء کو ڈیفالٹ انشورنس پروگرام کے مسائل پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔رانا طارق محمود ایئر نے ڈیفالٹ انشورنس پروگرام کی وجہ سے کارگو ایجنٹس کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا اور کہا کہ حکومت ائیر کارگو ایجنٹس اور انشورنس کمپنی کے قوانین آسان بنائے۔اس موقع پر شرکاء نے اپنے تحفظات اور اپنی تجاویز بھی پیش کیں جس پر یونائٹڈ انشورنس کمپنی کے اور اے کپپ عبوری کمیٹی عہدیداران نے تمام مسائل کو حل کرنے پر اتفاق کیا۔