لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کو چارٹر یونیورسٹی کا درجہ حاصل

Jul 24, 2023

لاہور(لیڈی رپورٹر)لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (LMDC) لاہور 1997 میں پنجاب میں پرائیویٹ سیکٹر میںقائم کیا جانے والا پہلا میڈیکل کالج تھا۔ سال 2023 میں اسے ہائیر ایجوکیشن کمشن پاکستان کی جانب سے یونیورسٹی کا چارٹر دے دیا گیا ہے۔ لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسز Lahore UBAS))6  فیکلٹیز میں18 انڈر گریجوایٹ اور پوسٹ گریجوایٹ پروگرامز آفر کر رہی ہے۔ یونیورسٹی طلباء کو ان کے منتخب کردہ شعبوں میں مزید تعلیم حاصل کرنے کیلئے متنوع تعلیمی آپشنز فراہم کر رہی ہے جس میں الائیڈ ہیلتھ سائنسز سے لے کر بائیولوجیکل سائنسز، فارماسیوٹیکل سائنسز سے لے کر سوشل سائنسز اور نرسنگ تک کے پروگرامز شامل ہیں ۔ تاہم یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں داخلہ کیلئے یو ایچ ایس ہی داخلہ یونیورسٹی ہو گی اور لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (LMDC) ہی داخلہ کالج ہو گا۔علاوہ ازیں لاہور کی پرسکون شمالی نہر کے قریب واقع  120 کنال اراضی پر پھیلے ہوئے یونیورسٹی کیمپس میں ٹیچنگ ہسپتال بھی زیر تعمیر ہے جو کہ 700,000 مربع فٹ پر محیط ، 1100 بیڈز پر مشتمل ہسپتال ہو گا۔ جو طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ مریضوں کو اعلیٰ طبی سہو لیات کی فراہمی میں مدد کرے گا۔ لاہور میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کا پنجاب گروپ آف کالجز میں انضمام ایک اہم سنگ میل ہے اور اب چارٹر کا درجہ ملنے کے بعد لاہور یونیورسٹی آف بائیولوجیکل اینڈ اپلائیڈ سائنسزahore UBAS)) پاکستان کے سب سے بڑے تعلیمی نیٹ ورک پنجاب گروپ کی چوتھی (4th) یونیورسٹی بن گئی ہے۔

مزیدخبریں