بجلی مہنگی، اخراجات بڑھ گئے، مہنگائی کا نیا طوفان ،م منفی نتائج برآمد ہونگے: آل پاکستان انجمن تاجران

لاہور( کامرس رپورٹر)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے بجلی کے ٹیرف میں 3سے ساڑھے7روپے اضافے پر شدید تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کے انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے ، بجلی کے ٹیرف میں اضافے سے پیداواری لاگت کئی گنا بڑھ جائے گی جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔ یہ درست ہے کہ ملک کے معاشی حالات انتہائی نازک ہیں لیکن ایسا نہیں ہونا چاہیے کہ اس کا سارا بوجھ عوام پر لادھ دیا جائے۔ حکومت اپنی معاشی ٹیم کو متحرک کرے اور آمدن رکھنے والے لوگ اور شعبے جو ٹیکسز نہیں دے رہے ان سے ٹیکس لیا جائے لیکن عوام پر بجلی کے بلوں میں اضافے کی صورت میں مزید بوجھ نہ ڈالا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے نے پسے ہوئے طبقات کیلئے مشکلات بڑھا دی ہیں اور اس کے آنے والے دنوں میں انتہائی منفی نتائج برآمد ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپیل ہے کہ اس سلسلہ میں دوبارہ آئی ایم ایف سے رجوع کیا جائے اور غریب کیلئے بجلی کے نرخوں میں اضافے کی واپسی اور اسے سبسڈی دینے کیلئے قائل کیا جائے۔ بجلی کی تقسیم کار کمپنیاںاپنے لائن لاسز ایسے لوگوں سے وصول کر رہی ہیں جو باقاعدگی سے بلوں کی ادائیگی کرتے ہیں۔ہم امید کرتے ہیں کہ حکومت عوام کی مشکلات کی فکرکرے گی اور بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے کو واپس لیا جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...