مارشل آرٹ کھیل کراٹے سے آگاہی کیلئے ایک روزہ یوتھ ٹریننگ ورکشاپ

لاہور(سپورٹس رپورٹر)مارشل آرٹ کھیل کراٹے سے آگاہی کیلئے ایک روزہ یوتھ ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد لاہور میں کیا گیا جس میں لاہور بھر سے بڑی تعداد میں نوجوان بچے اور بچیوں نے حصہ لیا۔پاکستان کراٹے فیڈریشن کے زیر اہتمام ایک روزہ یوتھ ٹریننگ ورکشاپ میں چار سو سے زائد بچوں کو مارشل آرٹ کھیل کے متعلق آگاہی فراہم کی گئی، بچوں کو کھیل کے قوانین کیساتھ ساتھ اپنے تحفظ کے طریقوں کے متعلق بھی بتایا گیا۔ کراٹے ٹریننگ ورکشاپ کے کوارڈینیٹر محمد ندیم کے مطابق یوتھ ورکشاپ کا پہلا سیشن لاہور میں کرایا گیا ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...