لاہور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کا دوسرا مقابلہ آج سے کولمبو میں شروع ہوگا۔ میچ صبح 9بجے شروع ہوگا۔قومی ٹیم کو سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے ۔ قومی کرکٹر امام الحق نے کہا ہے کہ سری لنکا کے شہرگال میں پہلے ہمارے لئے وکٹیں بہت اچھی تھیں ‘سری لنکن سپنرز کا اٹیک کرنے کا ایک طریقہ ہوتا ہے ‘جب ان کو وکٹ ملتی ہے تو وہ بہت جارحانہ کھیل کھیلتے ہیں ‘میں ان کے خلاف بھی جارحانہ پالیسی بنائی اور اچھا کھیل پیش کیا۔ ان پر دبائو بڑھایا اور کامیاب رہا ہوں ۔ کوشش ہوتی ہے حریف بائولرز کو کوئی چانس نہ دوں ۔ گال ٹیسٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کی ۔ گال میں برتری لینا اچھا رہا ‘سلمان علی آغا نے بھی اچھی کارکردگی کا مظاہر ہ کیا ہے ۔ کھلاڑی کولمبو میں کارکردگی دکھانے کیلئے پر عزم ہیں ۔ ٹریننگ سیشنز میں بہت پریکٹس کی ہے ۔ مقصد ٹیسٹ سیریز جیتنا ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے حکمت عملی تیار کرلی ہے ۔ جب سیریز میں ایک صفر سے برتری پر ہوں تو ذمہ داری اور بھی بڑھ جاتی ہے ۔ گزشتہ سال بھی پہلا میچ جیتے تھے مگر دوسرے میں ناکام رہے ۔ کولمبو کیلئے تیاری کرلی ہے ۔ دوسرے ٹیسٹ میچ میں پہلے والی غلطیوں پر قابو پر اچھا کھیل پیش کریں گے ۔ اچھی باتوں کو دہرائیں گے اور غلطیوں پر قابو پائیں گے ۔ فیلڈنگ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا اب بھی اس پر فوکس رکھیں گے ۔ کوچز نے جس طرح رنز بنانے کیلئے جو ہدف دیا اس کو پوراکیا ہے ۔ کرکٹ اعتماد کی گیم ہے ۔ سپن وکٹ پر تیاری کی تھی ‘ڈاٹ بالز کم کھیلی جس کا فائدہ ہورہا ہے ۔ تیز رنز بنانا اب روٹین بن گئی ہے ۔ کھلاڑی پریکٹس کے بعد ڈاٹ بالز کم کھیل رہے ہیں۔فیلڈنگ بھی کافی بہتر ہوئی ۔ ایک ڈیڑھ سال سے گراف اوپر آیا ہے ۔ بہتری کیلئے کھلاڑی کو خود محنت کرنا ہوتی ہے ۔ ٹیم کے سٹینڈرڈ کے مطابق پرفارم کرنا ہوتا ہے ۔مداح بہت سپورٹ کرتے ہیں ‘ان کے شکر گزار ہیں ۔ کولمبو میں موسم کا عمل دخل ہوگا‘سری لنکن کو آسان نہیں لے سکتے ‘وہ سیریز میں کم کرسکتے ہیں ‘کوشش ہوگی سیریز دوصفر سے جیتیں اور کامیاب واپس جائیں ۔
کولمبو ٹیسٹ: پاکستان، سری لنکا آج مدمقابل، سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے: امام الحق
Jul 24, 2023