لاہور (نامہ نگار) لاہور کے مختلف علاقوں میں ڈاکوئوں اور چوروں نے متعدد شہریوں سے لاکھوں روپے‘ زیورات، موبائل فون، گاڑیاں ، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ ڈاکوؤں نے ساندہ میں شہزادکے گھر گھس کر اہلخانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 5لاکھ 5 ہزار‘ زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، نشتر کالونی میں رؤف اور اس کی فیملی سے 3 لاکھ54ہزار‘ زیورات اور موبائل فون ، سندر میں ایاز کے گھر میںگھس کر اہلخانہ سے 3 لاکھ اور زیورات، ملت پارک میں عاصم اور اس کی فیملی سے 2 لاکھ اور موبائل فون، شفیق آباد میں شاہد سے80ہزار اور موبائل فون، مانگا منڈی میں مقصود سے 76ہزار اور موبائل فون، غازی آباد میں شہبازسے 60ہزار اور موبائل فون، ریس کورس میںطاہر سے50ہزار اور موبائل فون، کوٹ لکھپت میں یاسین سے40ہزار اور موبائل فون ، بادامی باغ میں افضل سے 35 ہزار اور موبائل فون ، مغلپورہ میںساجد سے20ہزار اور موبائل فون، سبزہ زار میں عامر سے 10ہزار اور موبائل فون، شاہدرہ میں زاہد سے4ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ کاہنہ میں نعمان کے گھر سے5لاکھ روپے، زیورات اور ایل سی ڈی چوری کر کے لے گئے۔ چوروں نے فیصل ٹاؤن ،گلبرگ، ڈیفنس،لاری اڈا اورگارڈن ٹاؤن سے5 گاڑیاں جبکہ اچھرہ ، مزنگ ، لوئر مال، بھا ٹی گیٹ، باٹا پور، سندر، گلبرگ، نواں کوٹ، ٹاؤن شپ اور مصری شاہ سے10موٹر سائیکلیں چوری کر لیں۔