راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والا‘ شادباغ کا ٹک ٹاکر نکلا

Jul 24, 2023

لاہور (نوائے وقت رپورٹ) دریائے راوی میں ڈوب کر جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق 30 سالہ عدنان شاد باغ کا رہائشی اور دوستوں کے ساتھ ٹک ٹاک بنانے بارہ دری آیا تھا۔ عدنان پاؤں پھسلنے پر دریا میں جا گرا‘ متوفی کی لاش آٹھ دن بعد ملی جسے پوسٹ مارٹم کیلئے سردخانے منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں