قمبر میں جوڈیشل لاک اپ کی بیرک توڑ کر 15 ملزم فرار

Jul 24, 2023

قمبر (نوائے وقت رپورٹ) قمبر کی ڈسٹرکٹ جوڈیشل لاک اپ کی بیرک کی چھت توڑ کر 15 ملزم فرار ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق فرارملزموں میں منشیات فروش اور چوری کے مقدمات میں ملوث قیدی  شامل ہیں ۔ سینیئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) توحیدالرحمان نے بتایا قیدیوں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرلی گئی ہے۔ مجرمانہ غفلت پرڈیوٹی پرموجود پولیس اہلکار سمیت اے ایس آئی  کو گرفتار کرلیا گیا۔ ایس ایس پی کے مطابق ہیڈ محرر سمیت 7 پولیس اہلکاروں کو معطل کردیا گیا اور ان کے خلاف قانونی کارروائی کی جارہی ہے۔ ایس ایس پی کا کہنا ہے ملزموں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں جبکہ  فرار ہونے والے 2 قیدیوں کوگرفتارکرلیا ہے اور دیگر کی تلاش جاری ہے۔

مزیدخبریں