پشاور )نوائے وقت رپورٹ ) کے پی حملوں کے تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا نادرا ریکارڈ میں موجود نہیں، ذرائع کے مطابق پشاور میں حیات آباد اور تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ میں خود کش حملہ آوروں سے متعلق تفتیش میں اہم حقائق سامنے آئے ہیں۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے حیات آباد اور تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ میں خودکش حملے کرنے والے پاکستانی نہیں، تینوں خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیجے تھے۔ ذرائع تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے نادرا ریکارڈ میں تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا نہیں ملا، تینوں خودکش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے۔ تفتیشی ٹیم کا کہنا ہے تینوں دھماکوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔