جے یو آئی کا دس محرم تک عشرہ شہدائے اسلام منانے کا اعلان

Jul 24, 2023

لاہور (خصوصی نامہ نگار)جمعیت علما اسلام نے ملک میں امن کے قیام کیلئے اتحاد امت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ وقت کی اہم ضرورت ہے اس کیلئے تجاویز بھی دی ہیں اور ضلعی سطح پر کردار ادا کر نے اور یکم سے دس محرم تک عشرہ شہدائے اسلام منانے کا اعلان کیا ۔ جمعیت علماء  اسلام نے اتحاد امت کیلئے ملی یکجہتی کونسل اور متحدہ مجلس عمل اور پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق کے پھیلانے اور اس پر عمل کرنے پر زور دیا ہے جو جے یوآئی اور دیگر مذہبی قوتوں کی محنتوں سے بنے ہیں ،جے یو آئی یوسی سطح سے اضلاع کی سطح تک دینی جماعتوں کو ساتھ لے کر اپنا کردار ادا کرے گی اور ملک کی سلامتی کیلئے اداروں کے ساتھ تعاون کرے گی ،جمعیت کے ضلعی ذمہ داران کو ہدایت دی گئی ہیں کہ وہ امن کیلئے ہر سطح پر تعاون کریں ملک سے فرقہ واریت کے خاتمے کیلئے جے یو آئی نے ہردور میں کردار ادا کیا ہے اسی کردار کیلئے جے یو آئی نے متحدہ مجلس عمل اور ملی یکجہتی کونسل جیسے پلیٹ فارم پر تمام مسالک کو اکٹھا کیا جس پر سب جماعتوں نے مل کر اتحاد امت کیلئے کردار ادا کیا یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مو لا نا محمد امجد خان نے مختلف اضلاع کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں۔  مو لا نا محمد امجد خان نے کہا کہ اتحاد امت جمعیت علماء اسلام کا مشن ہے ہما راہ ہر عہدے دار اور کار کن اس مشن پر کار بند ہے اور رہے گا جو متفقہ ضابطہ اخلاق بنا ئے گئے ہیں،جے یو آئی چاہے گی اس پر عمل در آمد کرایا جا ئے اور اسے عوام تک پہنچائے گی 

مزیدخبریں