دورانِ پرواز جہاز کا ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش پربھارتی مسافر گرفتار

Jul 24, 2023

نئی دہلی (اے پی پی)بھارت  کی  ریاست آندھرا پردیش کے ایک 29 سالہ ڈیٹا انجینئر کو بینگلور پولیس نے ایک بین الاقوامی پرواز کے دوران ہنگامی دروازہ کھولنے کے الزام میں گرفتار کر لیا۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق یہ واقعہ 15 جولائی کو پیرس سے بینگلور آنے والی پرواز کے دوران پیش آیا اور بینگلور میں پرواز کے لینڈ کرتے ہی متعلقہ شخص کو گرفتار کر لیا گیا۔رپورٹ کے مطابق وینکٹ موہت ایئر فرانس کی فلائٹ پر پیرس سے بنگلور اپنی خالہ سے ملنے آ رہے تھے۔انہوں نے دورانِ پرواز ہنگامی دروازہ کھولنے کی کوشش کی جو عام حالات میں استعمال نہیں کیا جاتا۔بنگلور پہنچنے کے بعد ایئر فرانس کے ایک ملازم نے ایئرپورٹ حکام کو موہت کی شکایت کی اور الزام عائد کیا کہ دروازہ کھولنے کی کوشش کر کے انہوں نے مسافروں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالا۔

مزیدخبریں