بیجنگ (شہنوا) کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی سینٹرل کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور سی پی سی سینٹرل کمیٹی کے خارجہ امور کے دفتر کے ڈائریکٹر وانگ ای نے اپنے دورہ کینیا کے دوران نیروبی میں کینیا کے صدر ویلیم روٹو سے ملاقات کی۔اتوار کے روز کینیا کے صدر نے کہا کہ 60 سال قبل کینیا اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بخوبی ترقی ہوئی ہے۔ کینیا چین کے ساتھ جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو گہرا کرنے کے لئے پرعزم ہے، اور چین کے ساتھ بین الجماعتی تبادلوں کو مضبوط بنانے، بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو اور چین-افریقہ تعاون فورم کے فریم ورک کے تحت ریلوے، شاہراہوں، آبی منصوبوں، ہوا بازی، قابل تجدید توانائی اور دیگر شعبوں میں تعاون کو گہرا کرنے، افریقہ کے باہمی روابط اور انضمام کو فروغ دینے اور باہمی مفادات پر مبنی تعاون کرنے کے لئے تیار ہے۔ کینیا چین کی طرف سے تجویز کردہ عالمی ترقیاتی انیشی ایٹیو کی حمایت کرتا ہے اور اس میں فعال طور پر حصہ لے گا۔وانگ ای نے کہا کہ چین چین- کینیا تعلقات کو اسٹریٹجک سطح پر دیکھتا ہے ،اسے فروغ دیتا ہے اور نئے دور میں چین-کینیا جامع اسٹریٹجک تعاون کی شراکت داری کو ایک نئی سطح پر لے جانے کے لئے کینیا کے ساتھ مل کر کام کرنے کو تیار ہے۔