تنزانیہ میں کار کی زد میں آکر 6 کھلاڑی ہلاک‘ 16 زخمی

ڈوڈوما(اے پی پی)شمال مغربی تنزانیہ میں کار کی زد میں آکر 6 کھلاڑی ہلاک ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق   مقامی پولیس کمانڈر گیڈون مسویا نے میڈیا کو بتایا کہ ضلع     الیمیلہ  کے علاقے    موانزا  میں ہفتہ کی صبح سڑک پر جاگنگ کرتے ہوئے  کار کی ٹکر سے 6کھلاڑی ہلاک اور 16زخمی ہوگئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ زخمی کھلاڑیوں کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان میں سے 4کو علاج کے بعد فارغ کر دیا گیا ہے تاہم دیگر زیر علاج ہیں ۔ پولیس نے کار کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...