بیجنگ (نیٹ نیوز) چین نے مئی میں ایک حیرت انگیز منصوبے پر کام شروع کیا تھا جس کے تحت قشر ارض میں 32 ہزار 808 فٹ (11 کلومیٹر) گہرائی تک جانے والے سوراخ پر کام شروع کیا گیا۔اب اس کی جانب سے اسی طرح کا ایک اور 10 کلومیٹر گہرائی تک جانے والے سوراخ کو کھودنے پر کام شروع کیا گیا ہے۔پہلے سوراخ پر سنکیانگ میں 30 مئی کو کام کا آغاز ہوا تھا جبکہ دوسرا صوبہ سیچوان میں کھودا جا رہا ہے۔اس نئے گڑھے کا مقصد گیس کے ذخائر کی تلاش ہے اور یہ چین کا دوسرا گہرا ترین کنواں ہوگا۔چین کی سب سے بڑی آئل و گیس کمپنی پیٹرو چائنا ساؤتھ ویسٹ آئل اینڈ گیس فیلڈ کمپنی کی جانب سے سیچوان میں اس کھدائی کا کام گزشتہ دنوں شروع کیا گیا۔
چین کا زمین میں 10 کلومیٹر گہرائی تک کھدائی کا حیرت انگیز منصوبہ
Jul 24, 2023