اوٹاوا(آئی این پی ) کینیڈا کے صوبے نووا سکاٹیا میں شدید بارشیں اور سیلاب کے نتیجے میں دو بچوں سمیت چار افراد لاپتہ ہوگئے۔ بارشوں اور سیلاب سے وسیع پیمانے پر نقصانات ہوئے ہیں، کئی عمارتوں کو نقصان پہنچا،پل کمزور جبکہ سڑکیں بھی بہہ گئیں، صوبے میں 80ہزار کے قریب لوگوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوئی ۔ ریسکیو ٹیموں کوخراب موسم اور بارش کی وجہ سے امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے ، صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 25 سینٹی میڑ بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ متاثرین کی بھرپورمدد کی جائے گی۔ شمال مشرقی کینیڈا میں سیلاب کی وجہ سے صورتحال خراب ہے۔
کینیڈا،نووا سکاٹیا میں شدید بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، دو بچوں سمیت چار افراد لاپتہ
Jul 24, 2023