خرطوم (اے پی پی)خرطوم (اے پی پی)سوڈان کی جنوبی ریاست دارفورمیں متحارب فریقوں کے درمیان جھڑپوں میں 16 شہری ہلاک ہوگئے ہیں ۔چینی خبررساں ادارے کے مطابق وکلا ایسوسی ایشن دارفور کے مطابق گزشتہ روز نیالا کے علاقے میں سوڈانی فوج اور نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان توپ خانے کی بمباری کے تبادلے کے دوران شہریوں کے گھروں پر راکٹ گرنے کی وجہ سے 6 شہری مارے گئے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ نیالا گزشتہ تین دنوں سے سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مسلح تصادم کا مشاہدہ کر رہا ہے۔ایسوسی ایشن نے متحارب فریقوں سے فوری طور پر جنگ بند کرنے اور شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرنے کا مطالبہ کیاہے۔واضح رہے کہ سوڈانی وزارت صحت کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 15 اپریل سے خرطوم اور دیگر علاقوں میں سوڈانی فوج اور آر ایس ایف کے درمیان مہلک جھڑپیں ہو رہی ہیں جس کے نتیجے میں 3,000 سے زیادہ افراد ہلاک اور 6,000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔