ابوظہبی (این این آئی)ابو ظبی صدارتی عدالت نے اعلان کیا ہے کہ ابوظبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید آل نہیان صحت کے مسئلے سے دوچار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق وہ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان کے بھائی ہیں۔ انہیں جون 2010 میں ابوظبی کے حکمران کا نمائندہ مقرر کیا گیا تھا۔اس سے قبل وہ ابوظبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور میری ٹائم پورٹ اتھارٹی (ابوظبی)کے چیئرمین کے عہدے پر بھی فائز رہ چکے ہیں۔جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ابوظہبی کے حکمران کے نمائندے شیخ سعید بن زید النہیان کی طبیعت خراب ہے۔ ہم ان کی جلد صحت یابی کے لیے اللہ تعالی سے دعا کرتے ہیں۔