سندھ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہے، عبداللہ ننگیال بیٹنی

اسلام آباد (خبرنگار)ڈیمو کریٹک موومنٹ کے مرکزی رہنما اور سابق امیدوار برائے قومی اسمبلی عبداللہ ننگیال بیٹنی نے کہا ہے کہ سندھ پولیس کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے بے بس ہے جبکہ وہ پرامن مظاہرین پر تشدد کر رہی ہے لگتا ہے کہ کچے کے ڈاکو حکومتی اثاثہ ہیں اور انہیں سیاسی پشت پناہی حاصل ہے سابقہ فاٹا اور بلوچستان کے علاقوں میں آئے روز آپریشن کیے جاتے ہیں تاہم ریاست کچے کے ڈاکوؤں کے سامنے پوری طرح بے بس نظر آرہی ہے جنہوں نے ریاست کے اندر ریاست قائم کی ہوئی ہے اور وہ حکومتی رٹ کو چیلنج کر رہے ہیں، اگر یہ سلسلہ اسی طرح چلتا رہا تو یہ مسئلہ لسانی شکل اختیار کر لے گا ہمارا مطالبہ ہے کہ کچے کے ڈاکوں کے زیر قبضہ خالد بیٹنی اور دیگر مغویوں کو بازیاب کرا کر تمام اسٹیک ہولڈر مل بیٹھ کر اس سنگین مسئلے کا حل نکالیں اور کچے کے ڈاکوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام اباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔

ای پیپر دی نیشن