تینوں خودکش حملہ آور پاکستانی نہیں‘ تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے: تفتیشی ذرائع

Jul 24, 2023

پشاور (نوائے وقت رپورٹ) تحصیل کمپاؤنڈ باڑہ‘ ایف سی ٹرک پر اور حیات آباد میں خودکش حملے کرنے والے پاکستانی نہیں۔ پولیس تحقیقات کے مطابق تینوں خودکش حملہ آوروں کے فنگر پرنٹس نادرا کو بھیجے تھے۔ نادرا ریکارڈ میں تینوں خودکش حملہ آوروں کا ڈیٹا نہیں ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق تینوں خود کش حملہ آوروں کا تعلق ہمسایہ ملک سے ہو سکتا ہے۔ تینوں دھماکوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہو سکتا ہے۔

مزیدخبریں