چین نے نقصان دہ اجنبی انواع کا داخلہ روکنے کی منصوبہ بندی کرلی

بیجنگ(شِنہوا)چین نے ایک تین سالہ ایکشن پلان پر عملدرآمد کا آغاز کیا ہے جس کے دوران سرحدی بندرگاہوں پر نقصان دہ اجنبی انواع کا داخلہ روکا جائے گا۔ یہ منصوبہ ملک کے ماحولیات اور حیاتیاتی آبادی کے تحفظ کی کوششوں کا ایک حصہ ہے۔ جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کے مطابق حالیہ برسوں میں بین الاقوامی تجارت کی تیز رفتارترقی اور اہلکاروں کے سرحد پار متعدد دوروں سے ملک میں نقصان دہ انواع کے حملہ آور ہونے کا خطرہ بڑھ رہا ہے۔ انتظامیہ نے بتایا کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ایسے 1 ہزار 405 زندہ جانوروں اور پودوں کی اقسام کا داخلہ روکا گیا جن کی ملک میں داخلے پر پابندی ہے۔ اس کے علاوہ غیرملکی پالتو جانوروں کی درآمد کے غیرقانونی کاروبار میں ملوث متعدد جرائم پیشہ گروہوں کو ختم کردیا گیا۔ منصوبے کے تحت جدید ٹیکنالوجی اور اسمارٹ آلات کے استعمال کو مضبوط بنایا جائے گا تاکہ ملک میں داخل ہونے والی اجنبی انواع کے بارے قبل ازوقت انتباہ مل سکے اور خطرے کے تجزیہ اور قرنطینہ معائنے کا طریقہ کار تیز کیا جائے۔ انتظامیہ دیگر سرکاری محکموں کے ساتھ بھی کام کرے گی تاکہ غیر ملکی انواع کی آمد کو مئوثر طریقے سے روکا جاسکے۔

ای پیپر دی نیشن