چین نے 4 سٹیلائٹ خلامیں بھییج دیئے، عملہ بردار قمری مشن کے لیے مرکزی راکٹ انجن کا نیا تجربہ

تائی یوآن (شِنہوا) چین نے اتوار کے روز  لانگ  مارچ۔2 ڈی کیریئر راکٹ کی مدد سے 4 سیٹلائٹس روانہ کئے ہیں جو طے شدہ مدار میں داخل ہوگئے ہیں۔ راکٹ نے شمالی صوبے شنشی کے تائی یوآن سیٹلائٹ لانچ مرکز صبح 10 بجکر 50 منٹ (بیجنگ وقت) پر اڑان بھری۔ ان میں سے 3 سیٹلائٹ ریموٹ سینسنگ آبزرویشن ڈیٹا کے حصول اور کمرشل ریموٹ سینسنگ سروسز کی فراہمی میں استعمال ہوں گے جبکہ چوتھا سیٹلائٹ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کی تصدیق کے لئے استعمال کیا جائے گا۔ یہ لانگ مارچ راکٹ سیریز کا 479 واں پرواز مشن تھا۔ چین نے اپنے مستقبل کے  عملہ بردار قمری مشن کے لئے مرکزی راکٹ انجن کی آزمائش مکمل کر لی ہے۔ چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن کے مطابق راکٹ انجن 130 ٹن مائع آکسیجن کیروسین کلاس سے تعلق رکھتا ہے۔ یہ موجودہ ہائی تھرسٹ انجن کا اپ گریڈڈ ورژن ہے جسے لانگ مارچ۔5 جیسی نئی نسل کے کیریئر راکٹ میں استعمال کیا جارہا ہے۔ راکٹ انجن عملہ بردار قمری مشن میں لانگ مارچ -10 کیریئر راکٹس میں استعمال کیا جائے گا۔ چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن سے وابستہ ایک محقق ڑو شیان چھی نے بتایا کہ آزمائش نے متعلقہ ٹیسٹ کی ضروریات کو پورا کردیا ہے۔ اب متعدد اونچائی کے سیمولیشن ٹیسٹ کئے جائیں گے جس میں متعلقہ کارکردگی اور پیرامیٹرز کو حتمی شکل دی جائے گی۔ یہ آزمائش رواں سال کی دوسری ششماہی میں ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن