سماجی خدمت میں مصروف افراد قومی ہیرو ہیں : احتشام فاروق

 اسلام آباد ( نامہ نگار )  غربت کے خاتمے کے لئے ٹیم کلین پاکستان جامع منصوبندی کر رہی ہے۔ جن کے تحت تعلیم، صحت اور معاشی ترقی کو یقینی بنایا جائے گا۔ ان خیالات کا اظہار ٹیم کلین پاکستان کے چیرمین احتشام فاروق نے اسلام پورہ جبر میں سیمینار سے خطاب کر تے ہوئے کیا۔جس کا اہتمام مصطفوی ویلفیئر گوجرخان، پنجتن پاک  ویلفیئر گوجرخان نے انگلینڈ کی تنظیم غلامان مصطفی کے تعاون سے کیا۔  صاجزادہ چوہدری اشتیاق چیرمین غلام مصطفی ٹرسٹ کا کہنا تھا کہ احتشام فاروق جیسے متحرک کارکن فلاح و بہبود کے لئے موثر کردار ادا کر رہے ہیں ۔ انھوں ہسپتال کے قیام کے لئے تین کروڑ روپے دینے کا اعلان کیا۔ سیمینار میں صاجزادہ چوہدری اشیتیاق ،چوہدری شبیر انور، جلیل کیانی عیدی، سائیں نعیم احمد اور دیگر تنظیموں کو شیلڈیں سماجی خدمات پر دی گئیں۔ اس موقع پر حاجی محمد سعید چشتی نظامی نے کہا کہ ایسی فعال تنظمیںقومی ترقی کو یقینی بنانے کے لئے جو جد و جہد کر رہی ہیں وہ قابل ستائش ہے۔

ای پیپر دی نیشن