جے یو آئی موروثی نہیں جمہوری سیاسی و مذہبی جماعت ہے،مفتی تاج الدین

حضرو (نمائندہ نوائے وقت  )جے یو آئی پاکستان موروثی نہیں جمہوری سیاسی و مذہبی جماعت ہے جو یونٹ سے مرکز تک جمہوری طریقے سے مکمل ہوتی ہے نئی رکنیت سازی مہم کا آغاز قائد جمعیت مولانا فضل الرحمان نے فارم پرکر کے کردیا ہے ملک بھر میں جوش و خروش سے رکنیت سازی مہم چلائی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہارضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی، جنرل سیکرٹری مولانا سید بلال بادشاہ، مفتی سید امیر زمان حقانی، قاضی خالد محمود،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی ون قاری محمد ابراہیم، امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 3 اٹک سید زرغون شاہ،مولانا محمد نعیم، حافظ ہارون الرشید، قاسم خان وردگ،مولانا عزیر احمد الحسینی، مولانا محمد جان،مفتی سعید الرحمان بسالوی،ملک محمد شاہد، نے جامعہ قاسمیہ حضرو میں مولانا عزیر احمد الحسینی کی میزبانی میں منعقدہ جے یو آئی ضلع اٹک کے  مجلس عمومی کے اجلاس سے خطاب میں کیا قبل ازیں اجلاس سے مولانا احمد دین,،قاری فخر الدین رازی، حافظ ھارون الرشید،مولانا شہاب الدین ،،قاضی اعجاز،مولانا اقبال،مفتی یاسین قاری فیصل ندیم،،مولانا اظہار الحق،محترم قاسم خان لالہ ،مولانا سیف الرحمن،مولانا ضیاء المحسن، حضرت قاری محمد اسماعیل,مولانا مسعود ضیائ, مولانا قمر الاسلام, مولانا فیض الرحمن,مفتی آصف محمود بہبودی، قاری محمد حنیف، چوہدری خالد، قاری رفاقت اور دیگر نے اظہار خیال کیا۔

ای پیپر دی نیشن