آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن قبول کرنا خود کو غلامی میں دینا ہے ، شجاع الدین

 ِبوچھال کلاں( نامہ نگار)تنظیم اسلامی کے امیر شجاع الدین شیخ اور چکوال کے راہنما نور زمان نے بتایا کہ آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن قبول کرنا خود کو سامر اجی قوتوں کی غلامی میں دینا ہے ، حکومت پاکستان کا 3ارب ڈالر کے سود ی قرض کو حاصل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی سخت ترین شرائط کو بے چون و چرا تسلیم کر لینا قومی سلامتی کیلئے انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے ، دنیا گواہ ہے کہ آئی ایم ایف عالمی مالیاتی استعمار کا ایک ایسا آلہ ہے جسے مغربی ممالک ترقی پذیر ممالک کو معاشی طور پر مفلوج اور معذور کرنے کیلئے استعمال کرتے ہیں ، سوال یہ ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے گذشتہ 22پروگراموں کی وجہ سے معیشت کی مکمل تباہی اور عام آدمی کی زندگی اجیرن کرنے کے علاوہ کیا پایا ہے۔

ای پیپر دی نیشن