حسن ابدال،دوکان پر سوئے شخص کو نامعلوم ملزمان نے موت کے گھاٹ اتار دیا

حسن ابدال (نامہ نگار)  موضع بائی کے رہائشی جواد علی ولد حسرت علی نے تھانہ سٹی پولیس کو بتایا کہ ہماری منوں نگر سٹاپ کے قریب ٹائر پنکچر کی دوکان ہے جس پر میں دن کو ڈیوٹی دیتا ہوں جبکہ میرا بھائی نومیر علی عرف نعمان رات کو کام کرتا ہے گذشتہ روز جب میر ا بھائی نومیر علی عرف نعمان دوکان پر آیا جسے دوکان پر چھوڑ کر میں دکان سے کچھ فاصلے پر گاڑی کے انتظار میں کھڑا ہو گیا رات تقریبا 9:45بجے کے قریب دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار جنہیں میں دیکھ رہا تھا دوکان پر آئے اور چارپائی پر لیتے میرے بھائی نومیر علی عرف نعمان پر فائرنگ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار دیا اور موقع سے فرار ہو گئے ۔ تھانہ سٹی حسن ابدال پولیس نے مقتول کے بھائی جواد علی کے بیان پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔ 

ای پیپر دی نیشن