سبی:قومی شاہراہ 20گھنٹوں بعد تمام ٹریفک کیلئےکھو ل دیا گیا.

Jul 24, 2023 | 12:53

سبی میں گزشتہ شب بند ہونے والی قومی شاہراہ N65کو 20گھنٹوں بعد تمام ٹریفک کے لیے کھو ل دیا گیا۔تفصیلا ت کے مطابق سبی میں  گزشتہ شب بولان کے مختلف علاقوں میں بارش کے بعد پنجرہ پل سے سیلابی ریلا عارضی بنا ئی گئی شاہراہ کو اپنے ساتھ بہہ لے گیاتھا۔شاہراہ بند ہونے کے بعد دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطریں لگ گئی تھی ،شاہراہ بند ہونے سے کوئٹہ سے سبی میت بھی پنجرہ پل مقام 12گھنٹے ایمبولینس میں رکھی رہی ،12گھنٹے بند ندی کے درمیان سے میت کو پیدل اٹھا کر کراس کیا گیا۔پنجرہ پل کے علاقے میں عارضی روڈ چھوٹی گاڑیوں کے لیے بحال کردی گئی ہے،سیلابی ریلےکے باعث عارضی روڈ متاثر ہونےسےکوئٹہ اور سبی کے درمیان گاڑیوں کی آمدورفت معطل ہوئی تھی،پنجرہ پل کے علاقے میں روڈ متاثر ہونے سے سینکڑوں گاڑیاں پھنس گئی  تھیں،کئی گھنٹے تک شاہراہ کی بندش سے شدید گرمی میں مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا تھا،این ایچ اےکے مطابق روڈ کی مرمت کے بعد پنجرہ پل سے چھوٹی گاڑیوں کی آمدورفت شروع ہوگئی ہے۔

مزیدخبریں