امریکی صدرکا تاریخی فیصلہ

 امریکی صدر جو بائیڈن نے خاتون ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کو بحریہ کی کمان کیلئے نامزد کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خاتون ایڈمرل لیزا فرنچیٹی کو بحریہ کی کمان کیلئے نامزد کرنے فیصلہ کو  تاریخی تقرری قراردیا جارہا ہے،   لیزا فرنچیٹی پینٹاگون کی سروس چیف بننے والی پہلی خاتون اور جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی پہلی خاتون رکن بن جائیں گی۔امریکی صدر بائیڈن کا فیصلہ ان کے پینٹاگون چیف کی سفارش کے برعکس ہے لیکن بحری کارروائیوں کی موجودہ نائب سربراہ فرنچیٹی کے پاس کمان اور انتظام کا وسیع تجربہ ہے۔ انہیں اس کام کے لیے اولین انتخاب سمجھا گیا۔یادرہے مریکی وزیر دفاع لوئڈ آسٹن نے بائیڈن کو بحریہ کے بحرالکاہل بیڑے کے موجودہ کمانڈر ایڈمرل سیموئل پاپارو کو نامزد کرنے کی سفارش کی تھی۔بحری جنگ لڑنے والی افسر نے چھٹے امریکی بحری بیڑے اور یو ایس نیول فورسز کوریا کی سربراہی کرتے ہوئے ہر سطح پر کمانڈ کی۔ وہ دوسری خاتون ہیں جنہیں فور سٹار ایڈمرل کے عہدے پر ترقی دی گئی۔انہوں نے متعدد ذمہ داریاں ادا کیں، جن میں بحریہ کے ڈسٹرائر کے کمانڈر اور ایئر کرافٹ کیرئیر سٹرائیک گروپ کمانڈر کے طور پر دو مرتبہ کام کرنا شامل ہے۔

ای پیپر دی نیشن