ملک بھر میں طاقتور مون سون سپیل جاری،حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کردی۔تفصیلات کے مطابق 25 جون سے اب تک ملک بھر میں 133 افراد جان کی بازی ہار گئے،نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے رپورٹ جاری کردی،جاں بحق ہونے والوں میں 57 مرد 21 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں۔ سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 65 رپورٹ ہوئی۔خیبرپختونخوا سے 35، بلوچستان سے 6 اموات رپورٹ ہوئی۔سندھ سے 10 اور آزاد کشمیر سے 5 افردا زندگی کی بازی ہار گئے۔رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ مون سون سے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 11 افراد کی ہلاک ہوئے، حالیہ بارشوں سے ملک بھر میں کل 215 افراد زخمی ہوئے،زخمیوں میں 87 مرد 56 خواتین اور 72 بچے شامل ہیں،ملک بھر میں کل 368 گھروں کو نقصان پہنچا،حالیہ بارشوں اور سیلاب سے 245 مویشیوں کو نقصان پہنچا۔
ملک بھر میں ایک ماہ کےدوران بارشوں سے133افرادجاں بحق
Jul 24, 2023 | 14:10