کولمبو: کولمبو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں سری لنکا نے پاکستان کے خلاف 4 وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنالیے۔پاکستان اور سری لنکا کے درمیان دوسرا ٹیسٹ میچ کولمبو میں جاری ہے، سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا.سری لنکا کو آغاز میں ہی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جب مجموعی اسکور 9 ہوا تھا تو نیشان مدوشاکا کو شان مسعود نے رن آؤٹ کردیا۔سری لنکا کی دوسری وکٹ کوشال مینڈس کی گری انہیں شاہین آفریدی نے آؤٹ کیا، مینڈس نے چھ رنز بنائے۔
جب مجموعی اسکور 35 ہوا تو انجیلو میتھیوز نسیم شاہ کی گیند پر سرفراز احمد کو کیچ تھما بیٹھے انہوں نے 9 رنزبنائے، ان کے بعد کپتان دیموتھ کرونارتنے بھی نسیم شاہ کی گیند پر بولڈ ہو گئے .انہوں نے 17 رنز بنائے۔اس طرح نسیم شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ سری لنکا کے چار کھلاڑی 36 کے مجموعی سکور پر آؤٹ ہو گئے. اب تک 28 اوورز کا کھیل ہو چکا ہے اور سری لنکا نے چار وکٹوں کے نقصان پر 93 رنز بنا لئے ہیں۔دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے جبکہ سری لنکا نے ٹیم میں دو تبدیلیاں کی ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم نے گال میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔