وکیل قتل کیس:عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین کو 9اگست تک گرفتارکرنے سے روک دیا

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے کوئٹہ کے وکیل قتل کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 اگست تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔سپریم کورٹ کے تین رکنی بینچ نے آج سماعت کے دوران سابق وزیراعظم کی موجودگی میں کیس کی سماعت کی۔ عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین سے کہا کہ انہیں کیس میں عارضی ریلیف دیا جا رہا ہے۔دوران سماعت عدالت کو بتایا گیا کہ مقتول کے وکیل عبدالرزاق شر کو تحریک انصاف کے سربراہ کے خلاف درخواست پر دھمکیاں مل رہی تھیں۔آئی جی پولیس بلوچستان نے رپورٹ جمع کرادی، جس میں بتایا گیا کہ کیس میں عمران خان سمیت چار افراد کو پوچھ گچھ کے لیے لسٹ کیا گیا ہے۔اس میں مزید بتایا گیا کہ متوفی کے اہل خانہ کے بیانات پہلے ہی ریکارڈ کیے جا چکے ہیں، اور عمران خان پر متعدد نوٹسز کے باوجود تعاون نہ کرنے کا الزام لگایاگیا ہے۔

گزشتہ ماہ سپریم کورٹ کے وکیل عبدالرزاق شر کو کوئٹہ میں قتل کر دیا گیا تھا۔ مقتول نے عمران خان کے خلاف غداری کے الزام میں درخواست دائر کی تھی۔مذکورہ وکیل کو مسلح موٹر سائیکل افراد نے گولی مار کر قتل کردیا تھا.انہیں کوئٹہ سول اسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن