ہر سال بورڈ کے امتحانات مہں ہمارارزلٹ سو فیصد ہے پرنسپل انوار مدینہ ماڈل کالج تحصیل گوجرخان راجہ اشتیاق

Jul 24, 2024

میگزین رپورٹ

تعلیم سب کے لئے خاص طور پر نئی نسل کے لیے کتنی ضروری ہے اس کا احساس حکومتی سطح پر بھی حکام کو ہے اور پرائیویٹ سطح پر بھی درد دل رکھنے والے اس شعبہ میں صرف اور صرف بچوں کو مفت اعلیٰ تعلیم دینے کے جذبے سے مصروف عمل ہیں اس کا ثبوت برطانیہ کے شہر برمنگھم میں مقیم معروف سماجی رہنما اور قائد اعظم ٹرسٹ یو کے، کے روح رواں راجہ محمد اشتیاق کی شخصیت ہے جنہوں نے پاکستان کی تحصیل گوجر خان میں انوار مدینہ ماڈل کالج 2004ء￿ میں قائم کیا اور بطور سرپرست اعلیٰ چند برسوں میں ہی یہ تعلیمی ادارہ اس علاقہ کا واحد تعلیمی ادارہ بن گیا جو فیڈرل بورڈ سے منسلک ہو گیا۔ اسی لیے آج انوار مدینہ ماڈل کالج تحصیل گوجر خان کے تعلیمی اداروں میں بڑی اہمیت اختیار کر گیا، اس کالج کے پرنسپل راجہ اشتیاق نذیر ہیں جو ذاتی کاوشوں کا بھی بڑا عمل دخل ہے، انہوں نے بتایا راجہ اشتیاق جیسی پرخلوص شخصیت ہی کی وجہ سے ساڑھے تین کنال رقبہ پر محیط یہ تعلیمی ادارہ قائم ہوا جس کے 24 کے قریب کلاس روم ہیں جبکہ تقریبات کے حوالے سے ایک وسیع و عریض ہال بھی ہے جہاں مختلف قومی دنوں کی مناسبت سے تقاریب کا انعقاد ہوتا ہے، اس ادارے کا یہ اعزاز ہے کہ ہر سال بورڈ کے امتحانات میں ہمارے رزلٹ سو فیصد ہے ان کا مزید کہنا ہے کہ طالب علموں کی نصابی سرگرمیوں کے ساتھ ان کی غیر نصابی سرگرمیوں میں بھی حوصلہ افزائی کی جا تی ہے اسی لئے کھیل کا ایک وسیع میدان بھی بنایا گیا ہے۔ اسی طرح کالج میں طالب علموں کو سائنسی سہولیات کے علاوہ سائنس لیبارٹری، کمپیوٹر اور ایک وسیع لائبریری بھی موجود ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ یہاں تمام طلبہ کو مفت تعلیم ہی نہیں تمام طلبہ کو درسی کتابیں بھی مفت فراہم کرتے ہیں۔ طالب علموں کی تعداد کے بارے میں راجہ اشتیاق نذیر نے بتایا کہ ششم سے لے کر سیکنڈ ائیر میں ڈھائی سو کے قریب طالب علم ہیں، بہت سے طالب علم یہاں سے فارغ التحصیل ہو کر اس وقت بیرون ملک بھی کام کر کے وطن عزیز پاکستان کا نام روشن کر رہے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ اگر کسی بھی طالب علم کو اچھا تعلیمی ماحول میسر آ جائے تو وہ آگے چل کر ملک و قوم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر سکتا ہے۔ ہمارے تعلیمی ادارے نے راجہ محمد اشیاق کی سرپرستی میں اس تعلیمی ادارے کو اچھا بنانے میں دل و جان سے ایک جذبہ سے کام کیا ہے اور کر رہے ہیں ہمارے تمام اساتذہ میں بھی یہی جذبہ ہے اسی لیے ہمارے تعلیمی ادارے کا رزلٹ اس کا ثبوت ہے۔ اسی طرح یوم پاکستان جشن آزادی کا دن طالب علم اس دن بڑھ چڑھ کر ایسی تقریبات میں حصہ لیتے ہیں اور مقررین بھی طلبہ کو قومی دنوں کی اہمیت کو اپنی تقاریر میں اجاگر کرتے ہیں۔ انوار مدینہ ماڈل کالج کی کارکردگی پر اہل علاقہ بھی خوش ہیں کہ ان کے بچوں کو معیاری تعلیم اور وہ بھی مفت مل رہی ہیں ان کی دعا?ں سے ہی ہم آگے ہی آگے بڑھ رہے ہیں۔

مزیدخبریں