پشاور (بیورو رپورٹ)80کلو آٹے کی بوری کی قیمت میں 800روپے کا اضافہ کر دیا گیا ہے آٹا ڈیلروں نے ممکنہ ہڑتال کے پیش نظر آٹے کے بڑے مقدار کو سٹاک کرنا شروع کردیا ہے اورپرانے سٹاک کو بھی نئی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کیا ہے ۔آٹے کے 80کلو بوری کی قیمت میں مجموعی طور پر اب تک پندرہ سو روپے تک کا اضافہ ہوا ہے ساڑھے سات ہزار آٹے کی بوری کی قیمت آٹھ ہزار 800روپے تک پہنچ گئی ہے آٹے کی قیمت میں اضافہ کے بعد نابنائیوں کی جانب سے بھی لوٹ مار شروع کر دی گئی ہے اور روٹی کا وزن مزید کم کر دیا ہے پندرہ روپے والی روٹی مخصوص پاپڑ بن گیا ہے ممکنہ ہڑتال کے باعث آٹا ڈیلرز کی جانب سے کروڑوں روپے مالیت کے آٹا کے سٹاک جمع کیا جارہاہے لوڈ اینڈ لوڈ ٹیکس کے خلاف ٹرانسپورٹروں نے ہڑتال کا اعلان کیا ہے جبکہ فلور ملز کی جانب سے ہڑتال ختم کی گئی ہے ۔
پشاور میں 80کلو آٹے کی بوری 800 روپے مہنگی
Jul 24, 2024