گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) بجلی کے بل نے بڑے بھائی کے ہاتھوں چھوٹے کو موت کی نیند سلا دیا۔ تفصیلات کے مطابق پرنس روڈ کے رہائشی مرتضی کے گھر دس ہزار پانچ سو روپے بجلی کا بل آیا، جس کی ادائیگی پر چھوٹے بھائی عمر کے ساتھ جھگڑا ہو گیا تو اس دوران درندہ صفت ملزم نے تیز دھار آلہ سے شہ رگ کاٹ کر چھوٹے بھائی کو ہمیشہ کیلئے موت کی نیند سلا دیا۔ تھانہ گرجاکھ پولیس نے نعش ضروری کارروائی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دی۔ پولیس نے ملزم کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی۔