پولس پر اعتبار نہیں : بانی پی ٹی آئی کا پولی گراگک سمیت 3ٹیسٹ کرانے سے انکار

 راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ)  سانحہ 9 مئی میں بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے لاہور پولیس کی تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہوگیا تاہم تفتیش کے دوران بانی چیئرمین نے پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔ پی ایف ایس اے ماہرین نے بانی چیئرمین کا جھوٹ پکڑنے والا پولی گراف ٹیسٹ، وائس میچنگ، فوٹو گرامیٹری ٹیسٹ کرنا تھا۔ لاہور پولیس ٹیم نے بانی چیئرمین سے 9مئی واقعات سے متعلق مختلف سوالات بھی کرنے تھے۔ تاہم تفتیش کے دوران پولیس نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے مختلف سوالات کیے تو بانی چیئرمین نے سوالات کے جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے پولیس پر اعتبار نہیں۔ ڈی ایس پی جاوید آصف کی جانب سے انصاف کی یقین دہانی پر بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے 15 منٹ تک پولیس کے سوالات کے جوابات دیے تاہم تفتیش کے دوران بانی چیئرمین نے پنجاب فرانزک سائنس کے ماہرین کو تین ٹیسٹ دینے سے انکار کردیا۔ انہوں نے پی ایف ایس اے کی ٹیم کو کہا کہ میں بہت سے تفتیشی اداروں کے زیر تفتیش ہوں فی الحال کوئی ٹیسٹ نہیں کراؤں گا۔ مختلف ٹیسٹ کرنے کے حوالے سے بعد میں پولیس کو وقت دوں گا۔ تفتیش کا پہلا مرحلہ مکمل ہونے پر لاہور پولیس ٹیم اڈیالہ جیل سے روانہ ہوگئی۔

ای پیپر دی نیشن