مخصو ص نشستیں ، 12جولائی کا حکم آئین کے منافی،پیپلزپارٹی نے بھی اپیل دائر کردی

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی نے بھی تحریک انصاف کو مخصوص نشستیں دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں نظرثانی درخواست دائر کر دی ہے۔ پیپلز پارٹی کی طرف سے فاروق ایچ نائیک نے 12 جولائی کے مخصوص نشستوں کے فیصلے کے خلاف نظر ثانی دائر کی ہے جس میں فیصلہ واپس لینے کی استدعا کی گئی ہے۔ پیپلز پارٹی نے مؤقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر اصل تنازعہ پر مکمل خاموش ہے، عدالت کا 12 جولائی کا آرڈر آئین کی تشریح کے اصول کے منافی ہے۔ عدالتی فائینڈنگ سنی اتحاد کونسل و فریقین کی گزارشات کے برعکس ہیں، سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف الگ الگ سیاسی جماعتیں ہیں۔ پیپلز پارٹی نے کہا کہ عدالتی آرڈر میں41 ارکان کو 15 دن کی مہلت آئین و قانون سے متصادم ہے۔ سنی اتحاد کونسل کے 80 ارکان میں سے کوئی عدالت کے سامنے نہیں آیا، تحریک انصاف کسی فورم پر پارٹی تھی ہی نہیں، 39 ارکان کو تحریک انصاف کا قرار دینا قابل نظر ثانی ہے۔

ای پیپر دی نیشن