برطانوی پارلیمنٹ میں  کشمیر کانفرنس آج ہوگی

Jul 24, 2024

 لندن(کے پی آئی) برطانوی پارلیمنٹ میں24  جولائی کو ایک غیر معمولی کشمیر کانفرنس ہوگی، برطانوی رکن پارلیمنٹ  جیس فلپس کی صدارت میں  ہونے والی کشمیر کانفرنس  میں اہم شخصیات شرکت کریں گی۔تحریک کشمیر برطانیہ کے تحت  یہ  کانفرنس نریندر مودی کی زیر قیادت بھارتی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو مقبوضہ جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے غیر قانونی اور یکطرفہ اقدام کے امسال پانچ برس مکمل ہونے کے سلسلے میں منعقد کی جارہی ہے۔ کانفرنس کی کی صدارت رکن پارلیمنٹ جیس فلپس کریں گے ۔ کانفرنس کا مقصد کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے حق میں رائے عامہ کو متحرک کرنا ہے۔کانفرنس بوتھرایڈ روم، پورٹکلس ہاوس میں شام 5بجے سے شام ساڑے چھ بجے تک ہوگی۔ کانفرنس میں ارکان پارلیمنٹ، کئی کشمیری شخصیات کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

مزیدخبریں