واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) امریکہ نے کہا ہے کہ ہم نے پی ٹی آئی رہنماؤں کی گرفتاری کی رپورٹس دیکھی ہیں۔ اپوزیشن لیڈروں کی گرفتاری پر تشویش رہتی ہے۔ ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ قانون کی حکمرانی، آئینی و جمہوری اصولوں کی پرامن برقراری کی حمایت کرتے ہیں۔ پاکستان کے آئین، قوانین کے مطابق ان اصولوں کا احترام کرنے پر زور دیتے ہیں۔