واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سیکرٹ سروس کی ڈائریکٹر کمبرلی چیٹل مستعفی ہو گئیں۔ امریکی میڈیا کے مطابق کمبرلی چیٹل کانگریس کمیٹی میں پیش ہوئی تھیں اور ڈونلڈ ٹرمپ پر قاتلانہ حملے میں سکیورٹی ناکامی قبول کی تھی۔ پیشی کے موقع پر کمبرلی چیٹل نے کہا تھا کہ سیکرٹ سروس ایجنسی ڈونلڈ ٹرمپ کے تحفظ کے مشن میں ناکام ہوئی، میں ٹرمپ کی ریلی میں سکیورٹی ناکامی کی مکمل ذمہ داری لیتی ہوں۔ ٹرمپ پر قاتلانہ حملہ سیکرٹ سروس کی تاریخ میں اہم ترین آپریشنل ناکامی ہے۔