اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) صدر مملکت آصف علی زرداری نے ایوان صدر میں کرسچن میرج ترمیمی ایکٹ 2024ء کی توثیق کردی۔ ترمیمی ایکٹ کے تحت مسیحی برادری سے تعلق رکھنے والے مرد و خواتین کیلئے شادی کی عمر 18 سال کر دی گئی ہے۔ اس سے قبل مسیحی برادری کے مردوں کیلئے شادی کی عمر 16 سال جبکہ خواتین کیلئے 13 سال تھی۔ تقریب میں وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین، سیکرٹری مذہبی امور اور مسیحی برادری کے نمائندوں نے شرکت کی۔