لاہور (خصوصی نامہ نگار) قدرتی آفات سے بچاؤکیسے ممکن، پی ڈی ایم اے اور نجی تنظیموں کے زیراہتمام مقامی ہوٹل میں آگاہی کانفرنس کا انعقادکیاگیا۔صوبائی وزیر صحت و چیئرمین کابینہ کمیٹی برائے ڈیزاسٹر مینجمنٹ خواجہ سلمان رفیق نے کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاوکنز، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور ڈائریکٹرجنرل پی ڈی ایم اے نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔ کانفرنس کا مقصد سیلابی موسم سے پہلے ریلیف کے اقدامات پر تبادلہ خیال ہے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب عالمی این جی اوز سے تعاون بڑھانے کی خواہاں ہے۔ این جی اوز کے تجربات سے فائدہ حاصل کرکے عوام کیلئے سودمند اقدامات اٹھائیں گے۔ خواجہ سلمان رفیق نے کہاکہ پی ڈی ایم اے قدرتی آفات سے عوام کو محفوظ بنانے کیلئے جدید اقدامات اٹھا رہی ہے۔ گلوبل ویلیج کے ثمرات عوام تک بھی پہنچنے چاہئیں اور گلوبل مسائل کو مل کر حل کرنا چاہیے۔
قدرتی آفات سے بچائو کیلئے این جی اوز سے تعاون کے خواہاں:سلمان رفیق
Jul 24, 2024