کسووال، چیچہ وطنی (نامہ نگاران) نمائندہ روزنامہ نوائے وقت کی والدہ اچانک حرکت قلب بند ہونے سے انتقال کر گئیں۔ میاں محمد اشرف رحمانی (مرحوم) عرف بیبا غلہ منڈی چیچہ وطنی والے کی زوجہ‘نمائندہ روزنامہ نوائے وقت میاں محمد ظفر رحمانی، میاں محمد جاوید رحمانی، سیاسی و سماجی شخصیت میاں عبدالجبار رحمانی، میاں عبدالغفار رحمانی کی والدہ کی نماز جنازہ بعد نماز عصر مرکز اہل حدیث پل لکڑی منڈی میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی، تاجر برادری، سول سوسائٹی، صحافی برادری کی بہت بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مرحومہ کو مقامی قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
کسووال میں نمائندہ ’’نوائے وقت‘‘میاں ظفر رحمانی کی والدہ انتقال کر گئیں
Jul 24, 2024