لاہور(نیوز رپورٹر)وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت خصوصی کمیٹی کا اجلاس سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ کمیٹی کے شریک کنوینر وزیر زراعت و لائیوسٹاک عاشق حسین کرمانی، متعلقہ افسروں اور ڈویلپرز کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں خصوصی کمیٹی کے تشکیل کردہ ورکنگ گروپ نے اپنی رپورٹ پیش کی۔ وزیر بلدیاتنے کہا وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی ہدایت پر زرعی اراضی کے استعمال کا مؤثر میکانزم بنایا جارہا ہے۔ ہائوسنگ سیکٹر کو درپیش مشکلات کے ازالے کیلئے اقدامات زیرغور ہیں۔ صوبائی سطح پر اتھارٹی کے قیام سے ڈویلپرز کو ون ونڈو سہولت مل سکے گی۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مؤثر قانون سازی کے باعث شہریوں کا ہائوسنگ سیکٹر پر اعتماد بڑھے گا۔ وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے کہا ڈویلپرز کی سہولت کیلئے ٹھوس نظام وضع کرنا ہوگا۔