لاہور (نیوز رپورٹر) صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ گورنمنٹ گائنی ہسپتال نیوکرول کی اپگریڈیشن کیلئے نئی ترقیاتی سکیم جلد تیار کی جائیگی۔ طبی سہولیات کیلئے بھرپور وسائل فراہم کئے جائینگے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گائنی ہسپتال نیوکرول کے دورہ پر کیا۔ سی ای او ہیلتھ لاہور ڈاکٹر ذوہیب حسن اور ایم ایس گائنی ہسپتال ڈاکٹر خولہ طارق نے صوبائی وزیر صحت کا استقبال کیا۔ خواجہ عمران نذیر نے ہسپتال مختلف شعبوں کا معائنہ کیا ۔ صوبائی وزیر نے سی ای او ہیلتھ اور ایم ایس کو ہدایت کی ہے ڈینٹل یونٹ میں ایکسرے مشین ، کارڈیک مانیٹر کی فراہمی‘بلڈ بنک کی فعالیت‘ این سی ڈی کلینک کے قیام کی ہدایت کی۔ انہوں نے عملہ کی کارکردگی کو سراہا۔